پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہوتی توپاکستان انگلینڈ کی طرح کورونا فری ملک ہوتا، مفتی کفایت اللہ

  پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہوتی توپاکستان انگلینڈ کی طرح کورونا فری ملک ہوتا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے ترجمان وسابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈرمفتی کفایت اللہ نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہوتی توپاکستان انگلینڈ کی طرح کورونا فری ملک ہوتا،کورونا آیا نہیں لایا گیا ہے،جمعیت علماء اسلام کے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
دھرنے کا آفٹرشاکس ہے کہ کرو نا نے عمران خان کو بچایا ہوا ہے،اگر کرو نانہ لایا جاتا تو عمران خان کی حکومت ختم آج ہو چکی ہوتی،انہوں نے کہا کہ وفاق سمیت چاروں صوبوں کی بات الگ ہے،تمام ادارے ایک پیج پر نہیں ہیں، عمران خان اس ملک کو چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں اب انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ ادو میں جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مہر شعیب جانگلہ کے رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر بار کونسل محمد ارشد صدیقی، مولانامحمداشفاق قاسمی،عامر پیر،قاری محمد قاسم رفیق،مولانا قاری حماد مدنی، محمد یوسف معاویہ، مولانا اسامہ قیوم، جمعیت علماء اسلام کے سینئر تحسیل صدر مہر سہیل جنگلہ سردار اویس خان چانڈیہ، شیر زمان، حجاد رضا خان چانڈیہ،چوہدری یعقوب وسیم،طارق خان نیازی، مہر امیر جانگلہ، مہرا اللہ بخش جانگلہسمیت کارکنوں کی کافی تعداد موجود تھی،انہوں نے کہا کہ کرونا کے حوالے سے مختلف باتیں عام ہوچکی ہیں، کرونا کی لیبارٹری ٹیسٹ تشخیص پر بھی تحفظات ہیں جبکہ مریض کو زہر کا انجکشن لگانے کی باتیں بھی عام ہوچکی ہیں،مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ حکومت کے جانے کا وقت ہو چکا ہے،اختر مینگل کے بعد چھوٹی جماعتیں بھی ان سے جلد ہی کنارہ کشی کر لی گئی اور انشائاللہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ہی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ہو جائے گا۔
کفایت اللہ