ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے سامان و نقدی سے محروم

  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے سامان و نقدی سے ...

  

ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان و نقدی سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

چوک شاہ عباس زین العابدین سے چار مسلح ڈاکو نے روک موبائل مالیت20ہزار چھین کر فرار ہوگئے، فائر بریگیڈ دفتر ٹمبر مارکیٹ شاہ زیب سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر نقدی29ہزار لیگئے، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے موضع انبالہ خضر عباس سے تین افراد نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے محمد یوسف کی دوکان پر دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی 42ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے بوعہ پورکاشف محمود کے ڈیرہ پر چار نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و گندم مالیت6لاکھ85ہزار لیگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے سیشن کورٹ کے باہر سے محمد محسن، تھانہ قطب پور کے علاقے ٹمبر مارکیٹ سلمان ندیم کی موٹرسائیکلیں، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے حامد پور کنورہ الطاف حسین کی دوکان سے سامان الیکٹرونکس مالیت52ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے شاہ شمس کالونی تیمور، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے بیرون دہلی گیٹ فیصل ریاض کی موٹرسائیکلیں، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے اللہ دتہ کی جیب سے موبائل مالیت22ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے حسن ا?باد عبدالغفار کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ الپہ کے علاقے لطف ا?باد ضیا الحق کی دوکان سے سامان مالیت1لاکھ75ہزار چوری ہوگئے۔

وارداتیں .

مزید :

ملتان صفحہ آخر -