عمران خان خود فریبی کا شکار ہوگئے ہیں‘ مخدوم جاوید ہاشمی

      عمران خان خود فریبی کا شکار ہوگئے ہیں‘ مخدوم جاوید ہاشمی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)سینئر سیاستدان ولیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ھے کہ عمران خان خود فریبی کا شکار ہوگئے ہیں موجودہ بجٹ جو پاس کیا گیا ہے یہ اکثریتی ممبروں کا بجٹ نہیں ہے ایک سو ساٹھ ممبران نے تکنیکی طور پر بجٹ تو پاس کردیا ہے مگر اکثریت نے اسکو مسترد کردیا ہے عمران اور انکی پارٹی خوش فہمی میں مبتلا ہیں یا خود کو فریب دینا چاہتے ہیں یا اعداد و شمار غلط بتا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکناچاہتے ہیں۔وزیراعظم کو اکثریت حاصل کرنے (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کیلئے 173 ووٹوں کی ضرورت ہے حکومتی پارٹی کو بجٹ میں تو اکثریت میں ووٹ مل جاتے ہیں لیکن اس بجٹ کو اقلیتی ممبروں سے پاس کرایا گیا ہے یہ ایک طرح کا وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا گیا ہے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے خود کو اسمبلی کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔ یہ بجٹ بجٹ والوں نے پاس کروایا ہے ہوسکتا ہے وہ عمران خان کو دوبارہ اعتماد کا ووٹ بھی دلوادیں۔ اصل میں جس بحران کا سامنا ہے وہ بہت گہرا ہے لوگوں کی روزمرہ کی ضرورتیں پوری نہیں ہو رہیں۔ جس مافیا نے چینی آٹے اور پٹرول کی قیمت چڑھائی ہے اسکی طرف توجہ دینے کی بجائے حکومت حزب اختلاف کو بدنام کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اس وقت برسراقتدار کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو اس گہرے بحران سے نکالے مگر وہ اپنے قول و فعل اور عمل سے اس بحران کو مذید گہرا کررہے ہیں اقتدار وزیراعظم کے پلڑے کی بجائے کسی دوسرے پلڑے میں واپس جا چکا ہے انھیں خود فریبی سینکلنا ہوگا ہرچیز کا حل کرکٹ کے میچ میں نہیں ہے خدا کیلئے سیاست اور کرکٹ کو الگ الگ سمجھتے ہوئے لوگوں کی تکلیفوں کو دور کرنے کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں عمران خان کی حکومت گر رہی ہے وہ اپنی تقریر میں دہائیاں دے رہے تھے کہ کوئی انکی گرتی ہوئی حکومت کو بچا لے۔ لیکن بچنے کے لئے جس کارکردگی کی امید کارکنوں نے عمران خان سے لگائی ہوئی تھی وہ انھوں نے توڑ دی ہے وقت نے تو اپنا پیغام دے دیا ہے کہ صبح گیا یا شام۔ عمران خان نے ایک مایوس کن تقریر کے ذریعے اعتراف کرلیا ہے کہ جانے کے دن آگئے ہیں۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -