مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا،پرویز ملک

مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا،پرویز ملک

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جو نوازشریف دور میں شروع ہوا ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ دہشت گردی کا خاتمہ، لوڈ شیڈنگ اور معیشت کو ن لیگ نے ترقی دی،بدقسمتی سے 2018 کے انتخابات کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ عوام کے نصیبوں پر موجودہ بجٹ میں پانی پھیرا گیا،کنٹینر پر جھوٹ کا کاروبار کیا دو سو ارب واپس، پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں والے جھوٹ اسمبلی میں بھی بولے گئے۔ ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں لیکن ایک ہی جھٹکے میں چونتیس فیصد پیٹرول کی قیمت بڑھا کر غریب عوام کے ساتھ ڈکیتی کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں ڈھول کی تھاپ پر اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں، فوری طور پر بچے کے مسئلہ پر سستی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے ملک کے انتظامی اور معاشی ڈھانچہ کو نیب کے ذریعے برباد کر دیاہے۔ نیب نیازی گٹھ جتنا بھی جتن کر لے شہباز شریف آپ کی کرپشن اور نالائقی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ عید سے پہلے اور بعد میں عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے جیل جانے والے ہیں۔ سیاسی یتیموں کی جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -