جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘ وزیر اعلیٰ

  جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘ وزیر اعلیٰ

  

گوگڑاں (نمائندہ پاکستان) رہنما تحریک انصاف و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ایم پی اے پی پی 228 خان نزیر احمد خان بلوچ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران لودھراں کے مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سردار نزیر احمد خان بلوچ نے لودھراں کے تمام مسائل بارے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایم پی اے خان نزیر احمد خان بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں تحریک انصاف کا (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

بہترین قلعہ ہے لودھراں کی عوام تحریک انصاف کی جماعت کو پسند کرتی ہے اور تحریک انصاف کے منشور سے مطمئن ہے جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایم پی اے خان نزیر احمد خان بلوچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران لودھراں میں سیوریج لائن پختہ روڈز کچی آبادیوں کے مسائل وزیر اعظم ہاؤسنگ سکیم فلاحی آوور ہسپتالوں میں فل ادویات ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مختلف مہنگے ٹیسٹوں کی فری سہولیات فراہم کرنے سمیت لودھراں میں مختلف علاقوں میں نائی ڈسپنسریاں سمیت دیگر مسائل سے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آگاہ کیا ایم پی اے نزیر احمد خان بلوچ نے اس ملاقات میں لودھراں میں زیرے زمین کڑوے پانیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کرتے ہوئے فیلٹریشن پلانٹس کیلئے درخواست کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہونے والی اس ملاقات پر لودھراں کی آواز بننے والے لودھراں کے معروف سیاستدان رہنما تحریک انصاف خان ایم پی اے نزیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ میں نے ملاقات میں پورے لودھراں کے مسائل بارے گفتگو کی ہم نے اپنی جماعت کو بلا تفریق ایک دوسرے کیلئے دل کھول کر تحریک انصاف کے ورکر عہدے داروں سے دل سے محبت کرتے ہوئے تحریک انصاف جیسی بہترین جماعت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -