پٹرول کی قلت حکومت کے حکم پر ہی کی گئی‘جمال خان لغاری

پٹرول کی قلت حکومت کے حکم پر ہی کی گئی‘جمال خان لغاری

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)پورے ملک میں پٹرول کی قلت حکومت کے حکم پر ہی کی گئی غر بت کی ماری اس قوم پر پٹرول اور ڈیزل بم گرا دیا ایسی جاہل حکومت جو اپنے آپ کو تعلیم یافتہ حکومت کہتی تھی بجٹ کے اندر جو اہداف پورے نہیں ہو رہے تھے وہ آپ اب اس طرح پورے کریں گے لوگوں کو کب تک بیوقوف بناؤ گے اس حکومت کی جاہلیت بھی ماشاء اللہ لوبے لوباب کے اوپر آ گئی ہے اس ملک کو تباہی کی طرف لے کر گئے ہیں جب بھی کوئی بندہ اعترض کرتا ہے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

اس کے اوپر نیب کو چھوڑ دیتے ہیں نیب سے کب تک لوگوں کو ڈراتے رہو گے۔ان خیالات کااظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی و چیف لغاری قبائل سردار جمال خان لغاری نے سابق خاتون کونسلر بیگم نسیم اختر عرف خالہ نمو سے ان کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پراظہارر تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار جمال خان لغاری نے کہا کہ جو کچھ آپ پاکستانی قوم کے ساتھ کر رہے ہو اسکا خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار ہو جاؤ آپ ماضی کی حکومت کی باتیں کرتے ہیں ہم یہ کر دیں گے ہم پیسہ نکلوا لیں گے کیا نکالا آپ نے ابھی تک آپ نے تو ڈنڈا بھی استعمال کیا عسکری قوتوں کا اور ساتھ ہی آپ نے نیب کا اور اپنی عقل کا استعمال کیا اس ملک کے خزانے کی کیا حالت ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پوری قوم کو بھکاری بنا دیا سب سے بڑے بھکاری تو عمران خان آپ خود ہیں آپ کشکول لے کر ہر جگہ جا رہے ہو کبھی کرونا کا واویلا پیٹ کر پہلے ڈیم کے نام پر فنڈز جمع کیے اس سے پہلے شوکت خانم کے نام پر چندہ جمع کیا اور یہ چاند اعظم نہیں آپ تو چندہ اعظم ہیں خدارا بخش دیں اس قوم کو پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کی کی نیت تو بہت اچھی ہے یہ وزرا کی ٹیم چٹ ہے وزیر اعظم کی عقل کدھر گئی جو چٹ ٹیم لے کر آئیں ہیں اگر اتنی ہی بیچارگی ہے تو وزیر اعظم استعفیٰ دے دو چھوڑو اس قوم کو اس قوم نے تمھارے ساتھ کیا کیا ہے خدارا اس قوم کو چھوڑ دو مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی کبھی لاک ڈاؤن،کبھی سمارٹ لاک ڈاؤن کبھی سلم لاک ڈاؤن بس کر و۔

جمال لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -