جامعہ اسلامیہ‘ اکیڈمک کونسل کا اجلاس‘ متعدداصلاحات منظور

  جامعہ اسلامیہ‘ اکیڈمک کونسل کا اجلاس‘ متعدداصلاحات منظور

  

بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اکیڈمک کونسل نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق جامعہ کو عالمی سطح کی نامور علمی دانشگاہ کا درجہ دلانے کے لیے اصلاحات اور ریسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی۔ ان اصلاحات کے تحت جامعہ میں فیکلٹیز کی تعداد6سے بڑھا کر 13اور شعبہ جات کی تعداد 48سے بڑھا کر 123کر دی گئی۔اکیڈمک کونسل کا 49وا ں اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

محبوب وائس چانسلر کی زیر صدارت آن لائن منعقد ہوا جس میں ڈینز، پرنسپل کالجز،تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ملکی اور عالمی سطح پر تدریس وتحقیق کا منفرد اِدارہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر شعبہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ دورِ حاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرام متعارف کرائیں جا سکیں۔ فیکلٹی آف آرٹس میں انگلش لٹریچر، انگلش لینگوئسٹکس اور فلسفے کے نئے شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں اور یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن میں شعبوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں انتھروپولوجی اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے نئے شعبے قائم کیے گئے ہیں جنہیں بتدریج مکمل شعبے کی حیثیت دے دی جائے گی۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن میں ابتدائی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ایویلیوایشن اور لینگوئج ایجوکیشن کے نئے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔ فیکلٹی آف اسلامک لرننگ میں ٹرانسلیشن سٹڈیز کا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور کامرس میں اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے شعبے کے ساتھ سکول آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز قائم کیا گیا ہے جو 9شعبہ جات پر مشتمل ہوگاجن میں انٹرپرینورشپ، ٹورازم مینجمنٹ، پراجیکٹ اینڈ آپریشن مینجمنٹ، ٹیکنالوجی مینجمنٹ، اسلامک اینڈ کامرس بینکنگ اور ایڈمنسٹریٹو سائنسز جیسے نئے شعبہ جات شامل ہیں۔ فیکلٹی آف فارمیسی پانچ شعبہ جات مشتمل ہو گئی ہے۔ فیکلٹی آف سائنس میں انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی،بائیو انفارمیٹکس اور انسٹی ٹیوٹ آف فزکس قائم کیا گیا ہے جو 11شعبہ جات پر مشتمل ہوگا جن میں پارٹیکل فزکس اور رینیو ایبل انرجی کے نئے شعبے شامل ہیں۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ 7شعبہ جات پر مشتمل ہوگی جن میں مکینکل انجینئرنگ اور سنٹر فار رینیو ایبل انرجی سسٹم جیسے شعبہ جات شامل ہیں۔ فیکلٹی آف کمپیوٹنگ میں 6شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس، انفارمیشن سیکورٹی اور ڈیٹا سائنسز خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز 13شعبہ جات پر مشتمل ہوگی جبکہ فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹل سائنسز میں 9شعبہ جات ہوں گے۔ فیکلٹی آف لاء میں لاء اور اسلامک اینڈ شریعہ لاء کے شعبے قائم ہوں گے۔ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں فزیکل تھراپی، یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج، سکول آف نرسنگ اور ہیومین ڈائٹ اور نیوٹریشن کے شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں۔ مزید برآں اجلاس میں پلانٹ پیتھالوجی کے شعبہ میں ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی پروگراموں کی منظوری دی گئی۔اینوائرمنٹل سائنسز میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے نصاب کی منظوری دی گئی۔ سوشل ورک میں پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ بی ایس کے تیسرے اور ایم اے کے پانچویں سمسٹر میں تجوید القرآن کے مضمون کی منظور ی دے دی گئی۔ ایم ایس کلائمیٹ چینج اور بی ایس سرائیکی پروگرام کی منظوری کے ساتھ ساتھ بی ایس آرکیالوجی اور بی ایس بائیو انفارمیٹکس کے پروگراموں کی بھی منظور دی گئی۔ حکومتی اعلان کے مطابق اقلیتوں کے لیے 2فیصد کوٹے کی بھی منظوری اور سیلف فنانس پروگراموں کے فیس سٹرکچر میں نظر ثانی کی بھی منظوری دی گئی۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -