سوڈاواٹروجوس فیکٹری سمیت 10فوڈپوائنٹس سربمہر
ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری،سوڈا واٹر، ملک شاپس، مصالحہ پیکنگ یونٹ سمیت 10فوڈپوائنٹس سیل،1000 لیٹرملاوٹی دودھ، 350 کلو سرخ مرچ، 282 لیٹر سوڈا واٹر اور دیگر اشیاء برآمد اورمضرصحت خوراک تلف،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر43 فوڈپوائنٹس کو1 لاکھ82ہزار500 روپے کے جرمانے عائد،300شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کردئیے گئے۔بتایا گیا (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
ہے کہ دوران چیکنگ 1000لیٹر ملاوٹی دودھ، 350کلو سرخ مرچ، 168 لیٹر کھلا آئل برآمد سمیت مضرصحت خوراک کو تلف کیا گیا، فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان میں واقع شفیق سوڈا واٹر، ڈی جی خان میں واقع زاہد سوڈا واٹر، مظفر گڑھ میں واقع رمضان سوڈا واٹر پروڈکشن یونٹ اور لیہ میں واقع المدینہ فالسہ جوس فیکٹری کو ایکسپائر کلر استعمال کرنے،مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے، مکڑیوں کے جالے،بوتلیں مس برانڈنگ کرنے، ورکرز کا میڈیکل نہ ہونے، بلیو کیمیکل ڈرم کے استعمال اور فائنل پروڈکٹ لیبل نہ ہونے پر سیل کیا۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے غوثیہ ملک شاپ اور مظفر گڑھ میں واقع786ملک شاپ کوسابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے، دودھ میں ایل آر انتہائی کم ہونے، دودھ کی خرید و فروخت کا ریکارڈ نہ ہونے، دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے اور سرف کا استعمال کرنے پر ملک شاپس کو سربمہر کیا گیا۔ اسی طرح دوران کاروائی1000لیٹر ملاوٹی دودھ، 02ملک چیلر، 350سرخ مرچ پاوڈر، 168لیٹر کھلا آئل، 20لیٹر تیار شیرہ برآمد، 282لیٹر سوڈا واٹر اور دیگر اشیاء خوردونوش تلف کر دی گئیں۔ دورانِ چیکنگ ملتان ڈویڑن میں 141فوڈیونٹس کو وزٹ کیا،119فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری جبکہ19فوڈ پوائنٹس کو92,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ بہاولپورڈویڑن میں 83دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور71شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ 10فوڈ پوائنٹس کو پنجاف پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر45,500 روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈی جی خان ڈویڑن میں 176یونٹس کو چیک کیاگیااور145کو نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ21فوڈپوائنٹس کو71,500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔
سربمہر