عبدالعلیم خان کی لاہور میں زیر التوا ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت

عبدالعلیم خان کی لاہور میں زیر التوا ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے دوبارہ وزارت سنبھالنے کے بعد لاہور کے متعدد علاقوں کے رکے ہوئے ترقیاتی کام فوری طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان خیالات کااظہار یوسی 118کے سیاسی و سماجی رہنما شیخ رفیق نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان پہلے کی نسبت اب زیادہ متحرک ہیں جس کے باعث لاہور میں ترقیاتی کام ہوتے نظر آرہے ہیں۔عبدالعلیم خان پر وزیر اعظم عمران خان کا مکمل اعتماد ہے جس کے باعث انہوں نے ان پر دوہری ذمے داری سونپی ہے۔

۔شیخ رفیق نے بتایا کہ عبدالعلیم خان کی غریب پروری اور حکمت عملی سے پنجاب بہت جلد ترقی کی وہ منازل طے کرے گا جو آئندہ کے لئے ایک مثال ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ کچی آبادی کے لوگ عبدالعلیم خان کو اپنا مسیحا مانتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -