ایل ڈی اے افسران کے تقرر و تبادلے

ایل ڈی اے افسران کے تقرر و تبادلے

  

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے دو افسروں کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ محمد جنید کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں کر دیا ہے جبکہ یہاں سے محمد صابر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں لگا دیا ہے۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ کیڈر کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو ای خدمت مراکز میں فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔ محمد ندیم کو ای خدمت مرکز ٹاؤن ہال، حافظ محمد عمر مجید کو ای خدمت مرکز ارفع کریم ٹاور فیروزپور روڈ اور حمیرا ارشد کو ای خدمت مرکز ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں تعینات کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -