ایس او پیز کی خلاف ورزی اور گرانفر وشی پر 35دکانیں سیل، 17افراد گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی اور گرانفر وشی پر 35دکانیں سیل، 17افراد گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے، گرانفروشوں اور ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے گزشتہ روز کی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی دانش افضال کے مطابق دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے1235دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 136 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی۔ 35دکانوں کو سیل کیا گیا۔ خلاف ورزی پر101 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ31 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔دریں اثناء ڈی سی دانش افضال نے بتایاکہ چینی کی مقرر کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر315 انسپکشنز کی گئیں اور52خلاف ورزیاں پائی گئیں اور17 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیاجبکہ17 افراد کو حراست میں لیا گیا اور54 ہزار 5 سوروپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ چینی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اسی طرح ماسکس نہ پہننے والوں کے خلاف کرنے کے لئے 50 عوامی مقامات کی انسپکشنز کی گئیں اور 5 خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -