بااثر افراد کی جامعہ زکریاکی اراضی پر قبضہ کی کوشش

  بااثر افراد کی جامعہ زکریاکی اراضی پر قبضہ کی کوشش

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش، مستاجری پر دینے کی منظوری دے دی گئی، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی 17 ایکٹر اراضی جو انجینئرنگ کالج کی بیرونی دیوارکے باہر ہیپر بااثر افراد نے قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کی اطلاع وائس چانسلر کو دی گئی انہوں نے فوری طور پر مال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا اور موقعہ کا معائنہ کیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیاکہ اس اراضی کے ساتھ مزید 38 ایکٹر اراضی بھی مستاجری پر دے (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

دی جائے جس پر مضبوط پارٹیوں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس اراضی میں گڑھے بھی ہیں جن کو ٹھیکیدار نے ہموار کرنا ہوگا، پانی زکریا یونیورسٹی دے گی مگر بجلی کا بل ٹھیکیدار کو دینا ہوگا، ٹینڈر 21 جولائی کو ہوں گے جس میں شرکت کیلئے 50ہزار روپے کا ڈرافٹ جمع کرانا ہوگا۔

کوشش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -