اپوزیشن کو ترقی ایک آنکھ نہیں بھا رہی‘ سبین گل خان

  اپوزیشن کو ترقی ایک آنکھ نہیں بھا رہی‘ سبین گل خان

  

ملتان ( نیوز رپو رٹر) ترجمان وزیر اعلی پنجاب ایم پی اے سبین گل خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کے ازالہ کا مصمم ارادہ کررکھا ہے گزشتہ ستر سالوں سے جنوبی پنجاب سے دکھاوے کی محبت کر کے خطہ کے عوام کااستحصال کیا گیا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبہ کے اس خطے کے عوام کی حق تلفی کا ازالہ کر کے عوام دوستی کا عملی ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایم۔پی اے سبین گل خان نے کہا کہ اپوزیشن کو جنوبی پنجاب میں ہونے والی ترقی ایک آنکھ نہیں بھا رہی لیکن جب جنوبی پنجاب کے فنڈز اورنج ٹرین سمیت شمالی پنجاب کی ترقی کے لیے استعمال کئے جارہے تھے تو اس وقت تو ان کے منہ میں زبان بھی نہ تھی گزشتہ ستر سالوں میں جنوبی پنجاب کو کھایا تو گیا لیکن یہاں لگایا نہیں گیا فنڈز رکھے ضرور جاتے لیکن خرچ کہیں اور کئے جاتے آج پی ٹی آئی کی حکومت میں ملتان،وہاڑی،خانیوال،لیہ،ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں میں اگر پنجاب حکومت عوام کی ترقی پر خرچ کررہی ہے تو اپوزیشن ارکان کو اس بات سے تکلیف اور جلن کیوں ہے انہوں نے کہا کہ کورونا شروع ہوا تو ملتان میں سب سے بڑا قرنطینہ سینٹر قائم کیا گیا جہاں ملک بھر کے مختلف علاقوں کے لوگوں کو حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ ملتان کے مخیر اور صاحب ثروت افراد نے بھر پور محں بت دی اور ان کے صحت مند ہونے/ قرنطینہ کا وقت مکمل ہونے تک انہیں ہر قسم کی سہولیات دی گئیں انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر خزانہ پنجاب کے شہر گزار ہیں جن کی بدولت اس خطے کے عوام کو ان کا حق ملنا شروع ہوا اور عوام۔کی پسماندگی ختم۔کرنے کے دور کا آغاز ہوا۔

سبین گل خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -