ایل ڈی اے نے چھ ماہ میں 8لاکھ 22ہزار ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگا دیا

ایل ڈی اے نے چھ ماہ میں 8لاکھ 22ہزار ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگا دیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سال2020 کے پہلے چھے ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ایل ڈبلیوایم سی نے رواں سال کے پہلے چھے ماہ کے دوران شہر سے مجموعی طور پر ریگولر اور متعدد کلین اپ آپریشنز میں 8لاکھ22 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا جبکہ صفائی کی ہیلپ لائن 1139 پر موصول ہونے والی15ہزار سے زائد شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہر میں غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر 5000سے زائد چالان کئے گئے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ شہر میں لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی صفائی ستھرائی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لئے10000سے زائد ویسٹ کنٹینرز رکھوائے گئے ہیں اور دن رات صفا ئی آپریشن جاری ہے۔ محکمے میں کارکردگی کے حوالے سے زیرہ ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے مزید براں ترک کنٹریکٹرز کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنی تمام تر افرادی قوت اور مشینری کو فیلڈ میں یقینی بنائیں۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا مزید کہنا تھا کہ اس سال عیدالضحیٰ پرقربانی کے جانوروں کی آلائیشوں کو تلف کرنے کے حوالے سے محکمے کی جانب سے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

ہے۔ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں سے قبل اور دوران واسا کے محکمے و عملے کے ساتھ چوکنگ پوائنٹس پر صفائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں۔مزید کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ اور پھیلاو کو روکنے کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی صف اول میں ڈٹ کر کام کررہی ہے۔ ایل ڈبلیوا یم سی شہر میں قائم قرنطینہ سنٹرز، بس سٹاپس، فٹ پاتھس، مرکزی اور اہم شاہراہوں سمیت دیگر علاقوں میں خصوصی ڈس انفکٹنٹ سے دھلائی اور صفائی کے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی شہر میں صفائی ستھرائی کے امور باخوبی سرانجام دے رہی ہے لیکن جب تک شہری اپنی ذمہ داری اور ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے شہر کو مکمل صاف رکھنا ناممکن ہے۔ شہری کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں اور شکایات کی صور ت میں ہیلپ لائن 1139یامو بائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -