وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی بھرپور طریقے سے منظور ہو گا

وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی بھرپور طریقے سے منظور ہو گا

  

 لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے وفاقی بجٹ منظور ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشا ء اللہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کا بجٹ بھی پورے تزک و احتشام کے ساتھ منظور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈیڑھ مہینے بعد حکومت جانے والی ہے کا راگ الاپنے والی متحدہ اپوزیشن کا ایڑھی چوٹی کا زور کسی کام نہ آ سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے نام پر اس بکھرے ہوئے ہجوم نے اپنے اپنے ادوار میں پوری دلجمعی اور خشوع وخضوع کے ساتھ پاکستان میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑے ہیں۔ اب وزیر اعظم عمران خان کسی بھی کرپٹ عناصر کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -