پنجاب یونیورسٹی کی تمام ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس، جائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل

پنجاب یونیورسٹی کی تمام ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس، جائنٹ ایکشن کمیٹی ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب یونیورسٹی کے تمام ملازمین کی تمام ایسوسی ایشنز نے اپنے مسائل کے حل کے لئے جائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔مشترکہ تحریک چلانے کا اعلان، پنجاب یونیورسٹی میں تمام ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی کے ہونے والے اجلاس میں یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ناصر رحمت جنرل سیکرٹری طارق محمود نیازی، سینئر نائب صدر محمد شاہد، خزانہ دار جاوید انور، ایگزیکٹوممبر کا شف حمید، کاشف کریم، یونس قادری، غازی گروپ کے صدر چوہدری بشارت اور جنرل سیکرٹری طیب اعجاز اور ملازمین اتحاد گروپ کے صدر شاہد بٹ اور وائس چیئرمین ملک ممتا ز، آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جلیل طارق، جنرل سیکرٹری رانا مظفر علی، جوائنٹ سیکرٹری کاشف نذیر ہنجر اسٹینوگرافر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری گلفام ناصر، نائب صدر حسین اور لائبریری ایسوسی ایشن کے صدر سیف الرحمن عتیق، جنرل سیکرٹری محمد آصف شریک ہوئے۔ اجلاس میں صدر ناصر رحمت نے مسائل کا تذکرہ کیا اور ان کے حل کے لئے چاروں ایسوسی ایشنز کے صدور، غازی گروپ اور ملازمین اتحاد گروپ کے صدور نے متفقہ فیصلہ کیا کہ جائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے کر بھر پور طریقے سے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کوشش شروع کی جائے۔ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے آنریریم، اور ٹائم، ریفر یشمنٹ وغیرہ کو روکنے پر شدید ردعمل دینے اور مسئلے کے حل کے لئے جائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ جس میں ناصر رحمت، جلیل طارق، چوہدری بشارت، شاہد بٹ، سیف الرحمن عتیق، چوہدری گلفام ناصر، کاشف نذیر ہنجر ا،طارق محمود نیازی اور محمد شاہد شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے مشترکہ طور پررجسٹر ار آفس کے سامنے ایک پرامن احتجاج کا علان بھی کیا ہے۔ جس میں ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے ماسک پہن کر تمام ملازمین شامل ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -