کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ عاصم پرویز
ملتان ( خصو صی رپو رٹر)ممبر پنجاب بار کونسل داؤد وینس،پی ایل ایف کے ضلعی صدر عاصم پرویز اور جنرل سیکرٹری نوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وکلاء واحد قوت ہیں جو پاکستان،جمہوریت اور اداروں کے تحفظ کے لئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں وکلاء وقت کے فرعون ڈکٹیٹر کے سامنے نہیں جھکے تو آج کے نامزد حکمرانوں کے آگے کیسے جھک سکتے ہیں وکلاء اور کالے کوٹ کے تحفظ اور تقدس کی حفاظت کے لئے کسی بھی طاقت سے ٹکرانے کی قوت رکھتے ہیں ینگ (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
وکلاء پر دو سال ووٹ نہ دینے اور وکلاء کے خلاف اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت کا بتا دینا چاہتے ہیں کہ وکلاء کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایل ایف ضلع ملتان کے زیر اہتمام ینگ وکلاء پر دو سال ووٹ نہ دینے کی پابندی بل کے خلاف ڈسٹرکٹ بار سے کچہری چوک تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے پیپلز یوتھ جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ،صفدر سرسانہ، فیروزہ فیض،بابر سوئیکارنو،وسیم خان،رانا غلام حسین،اشرف سدھو،شیر زمان قریشی، ندیم پاشا اور دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔
عاصم پرویز