حالیہ بجٹ میں عوام کی مشکلات اورمسائل کا خیال نہیں رکھا گیا

حالیہ بجٹ میں عوام کی مشکلات اورمسائل کا خیال نہیں رکھا گیا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پا ک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کی مشکلات اور اقتصادی نامساعد حالات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ موذی وبا ء کے باعث دنیا بھر میں کاروباری حالات انتہائی دگرگوں صورت حال اختیار کرچکے ہیں۔ دنیا بھر کی حکومتیں اپنے شہریوں اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں لیکن پاکستان میں عوام کو دیا گیا ریلیف بھی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا سمیت پاکستان کی معیشت کو بھی کرونا وبا ء نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

جس کے ازالے کے لئے موجودہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا ہے۔حکومت جب تک عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات نہیں کرے گی تب تک ان کی کامیابی پر بھی سوالیہ نشان رہے گا۔موجودہ بجٹ کو ٹیکس فری کرکے پٹرول کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کرکے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی راہ ہموار کر دی گئی ہے جوکہ بذات خود پاکستانی معیشت کے خطرنا ک ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -