وزیراعظم نے مافیا کو خوش اور عوام کو خودکشی پر مجبور کیا‘ سید ذیشان اختر

      وزیراعظم نے مافیا کو خوش اور عوام کو خودکشی پر مجبور کیا‘ سید ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سیدذیشان اخترنے پٹرول کی قیمتوں میں نئے ماہ کے آغاز سے قبل اضافہ پر اپنے ردعمل میں کہا (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ کرکے وزیراعظم نے مافیا کو خوش کیا اور عوام کو خودکشی پر مجبور کیا عمران خان نے اپنے ووٹر اور سپورٹر پر سے بھی اعتماد گنوا دیا ہے جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو اس ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم اس فیصلہ سے مایوس اور پریشان ہے کم قیمت پر پیٹرول پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہیں تھا اور اب پچیس روپے کا اضافہ کر کے حکومت اور آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے چینی اور آٹا مافیا کے بعد پیٹرول مافیا کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچایا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک مافیاء کے پنجہ میں ہے جسے ان سے چھڑانے کے لیے عوام کو جماعت اسلامی پر اعتماد کرنا ہوگا۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -