وزیر اعظم عمران خان سے سردار ریاض محمود کی ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال
راجن پور (تحصیل رپورٹر)ایم این اے سردار ریاض محمود کی وزیر اعظم سے ملاقات میں راجن پور کے لئے سوئی گیس اور یونیورسٹی کا مطالبہ کر دیا مزاری راجن پور کی (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
لاوارث عوام کی آواز بن گئے۔علاقے کی محرومیوں بارے حقائق پر مبنی دبنگ خطاب اثر کر گیا۔وزیر اعظم نے ملاقات کے لیے بولا لیا۔تمام درپیش مشکلات فوری دور کی یقیم دہانی،کپتان کی کھلاڑی کو بڑی تھپکی!!! ممبر قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری راجن پور روجھان کے باسیوں کی آواز بن گئے۔علاقے کی محرومیوں پسماندگی اور حقوق کیلیے قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری سیخصوصی ملاقات کیلیے بولا لیا۔راجن پور کی محرمیوں بارے تفصیلی بات چیت۔ملاقات میں پرویز خٹک موجود۔سردار ریاض محمود مزاری نے راجن پور کوٹمٹھن کی عوام کیلیے فوری سوئی گیس منصبوبے کا مطالبہ کردیا۔جبکہ نوجوانوں کیلیے یونیورسٹی کا قیام،علاقے میں امن و امان کی بحالی کیلیے مضبوط حکمت عملی،روجھان رحیم یار خان کے درمیان شیخ خلیفہ برج کی آپروچ روڈز کی تعمیر سمیت تمام تر عوامی مشکلات بارے آگاہ کیا۔جبکہ سردار ریاض محمود مزاری کی راجن پور،کوٹمٹھن میں سوئی گیس منصبوبے بارے دو دن میں وفاقی وزیر اسد عمر سے متعدد ملاقاتیں بہت اہم ہیں۔راجن پور کی عوام کیلیے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کوششیں بے پناہ ذاتی دلچسبی اس بات کی عکاس ہے کہ راجن پور کی عوام اب لاوارث نہیں ہے انکے حقوق کی پرچار برسوں کی محرمیوں کے خاتمے اور علاقے کی عوام کا درد رکھنے والا عوامی نمائندہ مرد قلندر اب موجود ہے جس نے اس علاقے کے حقوق کا علم بلند کرتے ہوے پارٹی ڈسپلن تمام چیزوں کو پس پشت ڈالتے ہوے بغیر کسی خوف اپنے لوگوں کی بھرپور نمائندگی کوترجیج دی۔
ملاقات