مختلف علاقوں میں چیکنگ یوسی 107 سے ڈینگی لاروا برآمد

  مختلف علاقوں میں چیکنگ یوسی 107 سے ڈینگی لاروا برآمد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ڈینگی سروئلنس کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈینگی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے افسران نے دورے کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 78 پٹیالہ ہاؤس جی او آر ون کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 107 رحمن پورہ ناظم سٹریٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈینگی سروئلنس کو مانیٹر کیا اور ڈور مارکنگ، روف مارکنگ، ائیر کولرز کو چیک کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ یو سی 107 سے ائیر کولر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی لاروا کی تلفی کو موقع پر یقینی بنایا گیا۔انہوں نے ڈینگی ورکرز کو ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی ورکرز سپرے جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -