دشمن قوتیں ملک کی اقتصادی ترقی سے خائف ہیں،حسین جہانیاں

دشمن قوتیں ملک کی اقتصادی ترقی سے خائف ہیں،حسین جہانیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان) ملک دشمن قوتیں ملک کی اقتصادی ترقی کے عمل سے خائف ہیں،پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک کومعاشی ترقی کی شاہراہ ر چلنے سے روکنا ہے، اے پی سی عوامی ٹھکرائے سیا ست دانوں کا جمگھٹا ہے، عوام نے عمران خان کے’‘’بے رحمانہ احتساب“ کے نعرے پر ووٹ دیئے، مہنگائی پر جلد قا بو پالیا جائیگا، پی ٹی آئی حکو مت عوامی توقعات پر پورا اترے گی، ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر میاں حسین جہا نیاں گردیزی نے گزشتہ روز نواحی (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
موضع ماڑی سہو میں معروف سر جن ڈاکٹر میاں اکمل سہو کی رہائشگا ہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک کومعاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے روکنے کی سازش کا حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کی جنو بی پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی دلچسپی لیتے ہو ئے ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے بھاری رقم مختص کردی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ”شور و غوغا“اب ختم ہونے والا ہے،انہوں نے معیشت کو بہتر بنانے اور لوٹی دولت واپس لانے کے لئے بے رحمانہ احتساب کے اس عمل کو مسلسل جاری رکھنا ہوگا تاکہ مستقبل میں کسی بھی سیاستدان کو قومی خزانہ لوٹنے سے قبل ہزار با ر سوچنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ واضح فرق سے بجٹ پاس ہو نے سے اپوزیشن کی بڑھکیں دم توڑ گئی ہیں اب عوام انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن کی قیادت میں ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر کے دم لیں گے، قبل ازیں صوبائی وزیر میاں حسین جہانیاں نے ڈاکٹر میاں اکمل سہو سے انکی بھاوج،مقامی صحا فی سردار عاطف سہو کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
حسین جہانیاں