کراچی سٹاک ایکسچینج پرحملہ پاکستانی معاشی شہ رگ پر حملہ ہے،شفیق ر ضا قادری

کراچی سٹاک ایکسچینج پرحملہ پاکستانی معاشی شہ رگ پر حملہ ہے،شفیق ر ضا قادری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ کراچی سٹاک ایکسچینج پرحملہ پاکستانی معاشی شہ رگ پر حملہ ہے،خطہ کے امن کی تباہی کاخواہش مند مودی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کاروائیاں کر وا رہا ہے۔بیرونی قوتوں کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی۔ انہو ں نے کہاکہ بھارت شروع سے ہی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور چین، نیپال اور بھوٹان کی طرف سے انڈیا کے خلاف حالیہ اقدامات کے بعد توقع تھی کہ بھارت اپنی اندرونی اور بیرونی ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے اندر اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کوئی نہ کوئی کارروائی کرے گا۔

انہو ں نے کہاکہ ملک دشمن دہشتگردوں کا دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -