ملک کے محافظ ادارے ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں، جواد احمد

ملک کے محافظ ادارے ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں، جواد احمد

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بھی سمجھ آگئی ہوگی کہ ملک کے محافظ ادارے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔برابری پارٹی اس مصیبت کی گھڑی میں شہداء کی فیملیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کی اپیل کرتی ہے ان باتوں کا اظہار انہوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ آخر کار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی اسمبلی میں تھکا ہوا بجٹ پاس کرانے میں کامیاب ہو ہی ہوگئی۔

پٹرول پر لیوی لگنے سے ٹیکسوں میں فی لٹر اضافہ ہوا اوراس لحاظ سے موجودہ بجٹ ٹیکس فری بجٹ نہیں رہا، بجٹ تو پاس ہوگیا لیکن مسائل جوں کے توں رہیں گے مگر اس کے لئے وزیر اعظم عمران خان یہ تو بتائیں کہ انھوں نے اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے ناراض اارکین اسمبلی کو اپنے پیش رو زکی طرح کیا لالچ دیا کیا اب ان پر ڈویلپمنٹ فنڈز کی مد میں عوامی ٹیکسوں کے روپوں کی بارش کردی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -