مطالبات کے حق میں ایپکا کا شدید احتجاج‘ قلم چھوڑ ہڑتال
ملتان،وہاڑی(نیوز رپورٹر، بیورورپورٹ،نامہ نگار) ایپکا ایکسائز پنجاب کے نومنتخب عہدیداروں نے پنجاب حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ملازمین کے مطالبات فی الفور منظور نہ کیئے گئے تو ملازمین تحریک کی کال دینے پر مجبور ہوں گے فرید کوٹ ہاوس میں منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب بھر(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
سے آئے ہوئے نومنتخب عہدیداران صوبائی جنرل سیکرٹری ملک عبدالمجید نانڈلہ، چیئرمین احسان خان سدوزئی، چوہدری نیاز احمد ڈھلوں، ارشد عباسی، سردار نعیم خان، محمد اسلم قریشی و دیگر نے کہا کہ حکومت پنجاب دیگر صوبائی اداروں کے ملازمین کی طرح ایکسائز ملازمین کو بھی مساوی مراعات فراہم کرے ایکسائز ملازمین کروڑوں روپے کی ٹیکس ریکوری کرتے ہیں لیکن ان کے کام کو سراہا نہیں جاتا نہ ہی انہیں ایوارڈ دیا جاتا ہے جبکہ اس کے برعکس ایف بی آر میں ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کرنے سمیت انہیں بنیادی مراعات بھی دی گئی ہیں جبکہ ایکسائز میں کانسٹیبلز سے چپڑاسی کا کام لیا جارہا ہے جو کہ ناانصافی کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک ملازمین چین سے نہیں بیٹھیں گے اور وقت آنے پر صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک کی کال دینے سے بھی نہیں رکیں گے انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے خاتمہ پر نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا جائے گا اور ایک ساتھ متحد ہوکر ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے جدوجہد کی جائے گی انہوں نے سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر میں فی الفور ڈی پی سی کا انعقاد کیا جائے۔ احتجاجی جلسہ میں ملتان سمیت لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان اور لیہ کے نومنتخب عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ادھر حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے,پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف وہاڑی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کرکے بلڈنگ آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کی قیادت ضلعی صدر ایپکا طیب بھٹی، شیخ مظہر، رانا ناصر محمود، التماس ندیم،شاہد مشتاق چوہدری اشفاق گجر و دیگر نے کی جبکہ ریلی میں شاھد نوید پوسوال, زاھد انور گجر,شاہد مشتاق,کرامت علی, را? طارق،صداقت خان زراؤ اطہر،حافظ ارباب، افضل گجر، سید سبطین شاہ، دلبر گجر، سجاد شاہ، وحید کھوکھر، رانا اسلم، التماس ندیم، ذکائاللہ راشد, رانا لال, حاجی عبدالرزاق طاہر,ذیشان لڑکا سمیت درجنوں ملازمین شریک ہوئیمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر طیب بھٹی و دیگر نے کہا کہ حکومت انصاف کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی اور سب سے زیادہ ناانصافیاں اسی دور حکومت میں کی جارہی ہیں ملازمین کو بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کرنا قابل مزمت ہے حکومت ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے سکرٹریٹ اور اراکین اسمبلی کی طرح دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا مظاہرہ سے دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔
ایپکا احتجاج