مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو احتجاجی تحریک چلائینگے، چودھری ابوھریرہ

مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو احتجاجی تحریک چلائینگے، چودھری ابوھریرہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے ایپکا ایکسائز کے چارڈر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کویقینی نہ بنایا تو احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔ یہ احتجاجی جلسے ضلعی سطح پر منعقد کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ایپکا پنجاب ایکسائز چودھری ابوھریرہ نے گزشتہ روز فرید کورٹ ہاؤس میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ایپکا ایکسائز پنجاب ملک عبدالمجید ناڈلہ اور صوبائی چیئرمین احسان خان سندوزئی سمیت پنجاب بھر سے ایپکا ایکسائز کے تمام عہدیداران چودھری نیاز احمد ڈھلوں، ارشد عباسی، سردارنعیم خان، محمد اسلم قریشی، سردار افتخار، مطلوب علی سمیت دیگر عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری ابوھریرہ، ملک عبدالمجید ناڈلہ اور احسان خان سندوزئی نے کہا کہ ایکسائز ملازمین کروڑوں کی ریکوری کرنے کے باوجود تمام مراعات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی تنخواہیں اور مراعات ڈبل ہو چکی ہیں جبکہ ایکسائز ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں۔ہم پنجاب حکومت، سیکرٹری ایکسائز پنجاب اور ڈی جی ایکسائز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایپکاایکسائز کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ایکسائز ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ایپکا ایکسائز کی باڈی تشکیل دی جائے گی اور کورونا صورتحال بہتر ہونے پر حلف برداری کی تقریب منعقد ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -