گورنمنٹ کنٹریکٹر شہزاد رند کی پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن اشرف رند کے خلاف عدالتی رٹ‘ویگو ڈالہ واپس مانگ لیا

    گورنمنٹ کنٹریکٹر شہزاد رند کی پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن اشرف رند کے ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان کی سیاست میں الیکشن سپانسرز تو ہمشہ سے ہی سرگرم رہے ہیں، لیکن کوٹ ادو میں سیاسی رواج نرالا ہی ہے،کوٹ ادو کے گورنمنٹ کنٹریکٹر شھزاد رند کی پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

اشرف رند کے خلاف عدالتی رٹ دائر،الیکشن کے دوران 50لاکھ مالیت کا تحفہ میں دیا جاے والا ویگو ڈالہ واپس مانگ لیا،عدالتی رٹ میں گورنمنٹ کنٹریکٹر شھزاد رند نے موقف اختیار کیا کہ رشتے داری کی بنا پر وگو گاڑی مالیت پچاس لاکھ بطور امانت استعمال کیلئے دیا تھا۔جبکہ گاڑی بینگ لیزیڈ ہے جسکی کچھ اقساط میں نے اور کچھ ایم پی اے اشرف رند نے ادا کی ہیں اور ایم پی اے 279 اشرف رند پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن کے ذاتی استعمال جو گاڑی ہے وہ میری ہے،ایڈیشنل سیشن جج محمدعابد نے 14جولائی کو ایس پی انویسٹی گیشن سے کمنٹس طلب کر لیے،دوسری طرف ایم پی اے اشرف رند کا کہنا ہے کہ وہ گاڑی کی مکمل قیمت ادا کر چکے ہیں۔

رٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -