ڈی جی خان اورراجن پوراضلاع میں 11 عارضی ریکارڈ سنٹرز کی منظوری

  ڈی جی خان اورراجن پوراضلاع میں 11 عارضی ریکارڈ سنٹرز کی منظوری

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر چیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ڈی جی خان اورراجن پوراضلاع میں 11 عارضی ریکارڈ سنٹرز کی منظوری دے دی،چیئر مین (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

سٹینڈ نگ کمیٹی لوکل گور نمنٹ وایم پی اے پاکستان تحریک انصاف سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے ضلع راجن پور میں دورہ کے دَوران اُنہیں زمینداروں کی مشکلات سے آگاہ کیا تھا جس پر چیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے زمینداروں کودر پیش مسائل حل کرنے کی یقین دہا نی کرائی تھی تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور میں زمینداروں کی سہو لت کیلئے گیارہ نئے عارضی ریکارڈ سنٹرز قائم کر نے کی منظوری دی گئی ہے یہ سنٹرز ضلع راجن پور کے شہروں فاضل پور،کوٹ مٹھن، محمد پوردیوان، حاجی پور،داجل اور عمرکوٹ میں قائم کئے جائیں گے ضلع راجن پور کے زمینداروں نے چیئر مین اسٹینڈ نگ کمیٹی لوکل گور نمنٹ سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کاشکریہ ادا کیا ہے۔

ریکارڈ سنٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -