دارالامان میں مقیم خواتین‘بچوں کے حقوق کا خیلا رکھا جائے‘ سعید اللہ مغل

  دارالامان میں مقیم خواتین‘بچوں کے حقوق کا خیلا رکھا جائے‘ سعید اللہ مغل

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل نے سینئر سول جج فیاض حسین کے ہمراہ دارلامان کا دورہ کیا۔انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور خواتین سے درپیش مشکلات(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

بارے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے سپرنٹنڈنٹ دارالامان زوبیہ مدثر کی جانب سے ادارہ میں مقیم خواتین کو حکومتی ہدایات کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرنے اور انتظامی امور کی ادائیگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف گھریلو مسائل کے باعث اس ادارہ میں مقیم خواتین اور بچوں کی ضروریات کا خیال رکھا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے اور کسی بھی قانونی معاونت کے لئے فوری آگاہ کیا جائے تاکہ ان کے مسائل حل اور وہ اپنے گھروں میں جا سکیں۔اس موقع پر انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے حفاظتی کٹس بھی تقسیم کی۔انچارج دارالامان زوبیہ مدثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خواتین کو حکومتی ہدایات کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہے جبکہ انہیں بہترین ماحول کی فراہمی کے ساتھ خواتین اور بچوں کی تعلیم و تربیت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

سعید اللہ مغل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -