پی آر او وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی کی والدہ کی 10ویں برسی آج منائی جائیگی
لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے پبلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہاشمی،عادل ہاشمی،عاقل ہاشمی،کی والدہ کی 10ویں برسی آج منائی جائے گی،مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعائیہ محفل منعقد ہوگی اور لنگر نیاز تقسیم کی جائے گی،عامر حسین ہاشمی نے دوست احباب سے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔