بجلی چوری کی ویڈیو بنانے والے میٹر ریڈر پر شہری کا تشدد

بجلی چوری کی ویڈیو بنانے والے میٹر ریڈر پر شہری کا تشدد

  

کوٹ چھٹہ (نمائندہ پاکستان) میپکو سب ڈویژن کوٹ چھٹہ کے میٹر ریڈر خالد محمود اپنے فرائض دوران ریڈنگ نواحی قصبہ بستی فوجہ میں موجود تھا۔ کہ اسی دوران محمد اسماعیل ولد غلام صدیق قوم چنگوانی نے میٹر کے ساتھ ڈائریکٹ سپلائی لگا رکھی ہے۔ جس کی ویڈیو میٹر(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

ریڈر نے بنا لی۔ شہری کو معلوم ہونے پر محمد اسماعیل ولد غلام صدیق قوم چنگوانی نے میٹر کے ساتھ ڈائریکٹ سپلائی لگا رکھی ہے۔ جس کی ویڈیو میٹر ریڈر نے بنالی۔ شہری کو معلوم ہونے پر محمد اسماعیل چنگوانی نے میٹر ریڈر کا پیچھا کیا۔ پہلے منت سماجت اور مٹھی گرم کرنے کی کوشش کی ناکامی پر میٹر ریڈر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مگر فرض شناس اہلکار نے نہ ہی ویڈیو ڈیلیٹ کی اسی دوران وہ گھر سے بندوق لے کرآیا۔ تو میٹر ریڈر اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بڑی مشکل سے جان بچا کر بھا گ گیا۔ اسی سلسلے میں ایس ڈی او محمد جواد خان اور میٹر انسپکٹر محمد اقبال نظامی نے کہا کہ ملازمین کے کسی قسم کے ناانصافی اور بااثر افراد کی غنڈہ گردی ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقع کی تحریری درخواست کاروائی کے لیے پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کو بھیج دی گئی ہے اور ساتھ ہی ملزم محمد اسماعیل کو ڈائریکٹ سپلائی کا جرمانہ بھی کر دیا گیا۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -