پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی صادق آباد کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر کارپوریشن جماعت اسلامی حاجی عبدالعزیز نے کہا(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
کہ موجودہ حکومت نے عوام پر ظلم کی انتہا کر دی حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں مصروف ہیں، حکومتی پالیسیوں سے لگتا ہے کہ اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے، امیر تحصیل قاری سعید احمد اور ضلعی صدر سیاسی کمیٹی چوہدری اشتیاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25روپے لیٹر کا اضافہ عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ ہے حکومت نے بجٹ میں لوگوں کو ریلیف نہیں دیا، چھوٹے سرکاری ملازمین، غریب پنشنرز اور مزدوروں کو مایوس کیا ہے، کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے چھوٹے طبقے کے ملازمین اور محنت کش طبقہ کا جینا دو بھر کر دیا ہے، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی تنخواہوں میں کئی سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریبوں کے چولہوں کو ڈھنڈا کر دیا گیا ہے۔ حکومت کو اپنے ان وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے جو انہوں نے الیکشن سے پہلے عوام سے کیے تھے۔ پٹرول مافیا، چینی مافیا، آٹا مافیا اور دیگر مافیاز سے وزیر اعظم کو جان چھڑوانی چاہیے اور عوام کے حال پر رحم کرنا چاہیے۔
احتجاج