اعجاز عالم آگسٹین کا وفاقی وزیر تعلیم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اعجاز عالم آگسٹین کا وفاقی وزیر تعلیم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے مغفرت جبکہ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں شفقت محمود سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ والدین میں سے کسی ایک کا بھی سایہ سر سے اٹھ جانا بلاشبہ بہت ہی زیادہ صدمہ کا باعث ہے تاہم دنیا میں آنیوالے ہر شخص کو واپس جانا ہے اور یہی ایک اٹل حقیقت ہے لہٰذا انسان صرف صبر ہی کرسکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -