وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے وفاقی وزیر تعلیم کی والدہ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی
لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور مرحومہ کے اہل خانہ کویہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔