ایپکا مظاہرین پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، حاجی ارشاد

ایپکا مظاہرین پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، حاجی ارشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے گزشتہ روز لاہور میں سول سیکرٹیریٹ چوک پر پرامن احتجاج کے دوران پولیس گردی کی شدید مزمت کرتے ہوئے آج لاہور میں مکمل ہڑتال اور ہر محکمے کے باہر مظاہرے اور پتلے جلانے کا اعلان کردیا۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ میں ملازمین کو ریلیف نہ دینے کے خلاف شدید گرمی اور بے قابو کرونا کے باوجود ایپکا کی کال پر جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین 14روز سے تفریق کے خاتمہ اور تنخواہوں میں اضافہ کیلئے سڑکوں پر ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر کی طرح پنجاب کے ہر ضلع اور لاہور میں سول سیکرٹیریٹ کے سامنے احتجاج کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے کئی ملازمین بے ہوش بھی ہو گئے۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امتیازی مراعات کو ختم کیا جائے۔ 150%تنخواہ میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات حل کئے جائیں۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ ایپکا کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی داد رسی نہ کی گئی تو تسلسل کے ساتھ ہر سطح پراحتجاجی تحریک کو جاری رکھا جائے گا۔