بہترین سہولتوں کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ہمایوں اختر

بہترین سہولتوں کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ہمایوں اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت کے ترجمان ناصر سلمان نے برکی روڈ سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہترین سہولتوں کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کا پیسہ انہیں پر خرچ کررہی ہے، برکی روڈ کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئی، پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کثیر رقم خرچ کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کئے وہ پورے کرے گی،حکومت نے بہترین اقدامات سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب میں جلد میگاپروجیکٹس کے اعلان کریں گے۔

، بریگیڈیر(ر) شاہ جہاں نے علاقے کادرینہ مطالبہ پوراکرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ناصر سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

، تقریب میں پہنچنے پر اہل علاقہ نے ناصرسلمان کا شاندار استقبال کیا، تقریب میں بریگیڈیر (ر) ٹیپو، عمران بشیر، ملک امانت علی، عشرت حسین، چوہدری اکرم، میاں ارشد، محمد فرحان، حامد خان، ناصر محمود، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے احکام اور کثیر تعداد میں اہل علاقہ کے رہائشیوں نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -