پٹرول بم کے بعد حکومت کے دعوؤں کا پردہ فاش ہو گیا،نبیلہ یاسمین

  پٹرول بم کے بعد حکومت کے دعوؤں کا پردہ فاش ہو گیا،نبیلہ یاسمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنماء نبیلہ یاسمین نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ غربت کے مارے عوام پر پٹرول بم گرانے کے بعد حکومت کے دعوؤں کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔دو سالوں میں حکومت نے عوام کو صرف خون کے آنسو رلایا ہے۔آٹا،چینی بحران کے بعد پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر حکومت نے عوام کے ساتھ نا انصافی کی ہے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام رہی ہے بہت جلد عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے والا ہے اور عوام جلد ہی سڑکوں پر حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے نظر آئیں گے۔