کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پرسیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔پولیس اہلکاروں اور گارڈز نے جرات و بہادری سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا۔دہشتگردوں نے اپنے مذموں مقاصد حاصل کرنے کیلئے حملہ کیا۔پاکستان میں دہشتگردوں کے واقعات کا دوبارہ سر اٹھانا قوم کیلئے باعث تشویش ہے۔

ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -