کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایڈون سہوترا

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایڈون سہوترا

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنما ایڈون سہوترا نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ افسوسناک ہے، دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کا قلع قمع کرنے تک سیکیورٹی فورسز چین سے بیٹھیں گے، حملے کو ناکام بنانے والی فورسز اور نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

،دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنا دینگے، بزدلانہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچا دیا، وطن عزیز کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والے دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -