پیپلز پارٹی رہنما اشرف بھٹی نے وقاقی وزیر مراد سعید کا مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا

پیپلز پارٹی رہنما اشرف بھٹی نے وقاقی وزیر مراد سعید کا مناظرے کا چیلنج قبول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے وفاقی وزیر مراد سعید کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے ساتھ کہیں بھی مناظرہ کر لیں میں ان کے ساتھ ہر وقت ان کی من پسند جگہ پر ان سے مناظرہ کرنے کو تیار ہوں وہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو للکارنے سے پہلے اپنا قد کاٹھ اور اپنی سیاسی حثیت کو غور سے دیکھ لیا کریں وہ بنی گالہ میں ایک چائے بنانے والے اور اپنے لیڈر کی جائز ناجائز خواہش پوری کرنے والے شخص ہیں۔

ان کو اپنے قد کاٹھ سے اونچی باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے اور بلاول بھٹو جیسے عالمی شہرت کے حامل لیڈر کے متعلق بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا اپنا ووٹر خود کو کوس رہا ہے مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا۔ حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی سرکاری نرخ ناموں کو منافع خوروں نے ہوا میں اُڑا دیا عوام کی قوت خرید پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ ہونے کے برابر ہے۔