قائداعظمؒ اور انکے رفقاء سچائی کے علمبردار تھے،میاں فاروق الطاف

قائداعظمؒ اور انکے رفقاء سچائی کے علمبردار تھے،میاں فاروق الطاف

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)قائداعظمؒ اور ان کے رفقائے کار سچائی کے علمبردار تھے۔ آپ بھی زندگی میں ہمیشہ سچ بولیں اور کبھی جھوٹ نہ بولیں۔ جان ومال کی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے اپنے ملک پاکستان سے محبت اور اس ملک پر فخر کریں۔ جہد مسلسل کو اپنا شعار بنائیں اور بڑے ہوکر ملکی تعمیروترقی میں بھرپور حصہ لینے کا عزم کریں۔ ان خیالات کااظہار وائس چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری اپنی نوعیت کے منفرد نظریاتی سمر سکول کے 20ویں سالانہ تعلیمی سیشن (آن لائن) کے تیرہویں روز اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ ہے۔میاں فاروق الطاف نے کہا کہ نئی نسل ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ ہمیشہ سچ بولیں اور کسی بھی حالت میں جھوٹ نہ بولیں۔ سچ بولنے والا بہادر اور جھوٹ بولنے والا بزدل ہوتا ہے۔ آپ علامہ محمد اقبالؒ کے صحیح شاہین بنیں اور بڑے ہو کر ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپورکردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اچھی باتوں پر عمل کرنے کو اپنا شعار بنائیں۔ جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔سچا شخص زندگی میں کامیابیاں حاصل کرتا ہے اور ناکامیاں جھوٹے انسان کا مقدر بنتی ہیں۔سچ بولنا اعلیٰ کردار کی بنیاد ہے۔ایکدوسرے کو سلام کرنے میں پہل کریں۔انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ پاکستان ہم سب کا گھر ہے اور ہمیں اپنے گھر کی طرح اس کی حفاظت کرنی اور اسے خوبصورت بنانا ہے۔آپ محنت کریں اور پاکستان کو عظیم تر بنانے کا عزم کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -