پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، ثانیہ کامران

  پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حواریوں کی پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے 22 ماہ میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کیں۔ 22 ماہ میں پانچ ہزار ملین بیرونی قرض واپس کیا، حکومت نے 22 ماہ میں ایک روپے بھی سٹیٹ بنک سے نہیں لیا، 22 ماہ میں 200 زائد پناہ گاہیں تیار کیں، 2 بلین روپے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے لئے رکھے گئے ہیں، کردار پور راہداری کو چند میں مکمل اور آپریشنل کیا، مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کیا گیا، انہوں نے کہاکہ دس بلین سونامی ٹری پروجیکٹ کو دنیا بھر پذیرائی ملنے کے ساتھ دیگر ممالک نے بھی اس کی نقل کیا،اربوں روپے کی رقم احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت تقسیم براہ راست مستحق افراد میں تقسیم کی جارہی ہے۔

، بھاشا دیامیر ڈیم سمیت دیگر ڈیمز پر کام جاری ہے، تحریک انصاف کی حکومت چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کی بھرپور مددکر ر ہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹس ڈیفیسٹ 20 بلین ڈالر سے کم ہو کر 3 بلین ڈالر پر آگیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 9.7 سے بڑھ 12.03 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، آزاد کشمیر کے 12 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی، کورونا سے پہلے ٹیکس ریٹ کی شرح میں 17 فیصد اضافہ ہوا، لاکھوں لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا گیا، انہوں نے کہاکہ رواں سال پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں انصاف صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -