پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر چیز مہنگی ہو گی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر چیز مہنگی ہو گی

  

 لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات میں جو تاریخی اضافہ کیا گیا ہے اِسکو واپس لیا جائے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے جس کو کنٹرول کرنا حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔راتوں رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25روپے فی لیٹر اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

۔کرونا سے ستائے ہوئے عوام حکومت سے ریلیف کی امید لگائے ہوئے تھے لیکن ان کی امیدوں کو توڑ کر حکومت نے پٹرولیم بم گرا دیا ہے،حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ اس کے ثمرات عوام الناس تک پہنچ سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -