پٹرول،آٹا،چینی بحران حکومت کی ناکامی ہے،رانا منان خان

پٹرول،آٹا،چینی بحران حکومت کی ناکامی ہے،رانا منان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پٹرول،آٹا،چینی بحران کو حکومت کی ناکامی ہے۔ حکومت نے پہلے دو سالوں میں عوام سے اس کی نیند بھی چھین لی۔ حکومت سے آگے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان نے کرتے کہاکہ لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور حکومت خواب غفلت سے دوچار نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آ رہی حکومت اشیائے خردونوش مہنگی کرنے پر تلی ہوئی نظر آتی ہے۔ حکومت کے پاس ڈوبتی معیشت کی کشتی کو باہر نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں۔

اور نہ ہی معیشت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چل سکتی ہے پاکستان میں مہنگائی غربت عالمی سازش سلیکٹڈ حکمران حصہ دار ہیں۔