پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 707ٹریفک حادثات: 436افراد شدید 341معمولی زخمی

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 707ٹریفک حادثات: 436افراد شدید 341معمولی زخمی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 707 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 436افراد شدید زخمی،341معمولی زخمی ہوئے۔ حادثات میں 67فیصد تعدادموٹر سائیکل سواروں کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 305 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 17 مسافر381 اور 109 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 129 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 147متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد 74 حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ 47حادثات میں 47 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے 795 متاثرین میں 662 مرد اور 133 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 138 افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم اور 422 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان 235 زخمی افراد کی عمر 40سال سے زائد ہے۔ 632 موٹر سائیکلز، 96 آٹو رکشے، 74 موٹر کاریں، 14 وین 06 مسافربسیں، 16 ٹرک اور 103 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -