اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 7روزمیں 166ملزم گرفتار

اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 7روزمیں 166ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث166ملزمان گرفتار کرلئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث02 گینگزکے04 ملزمان کے قبضہ سے 01لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے06 پسٹلز،01گن اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے04ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور37 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران06 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب15اشتہاری وعادی مجرمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر130ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -