ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز کی سی سی پی او ذوالفقار حمیدسے ملاقات

ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز کی سی سی پی او ذوالفقار حمیدسے ملاقات

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک کی طرف سے پروموٹ ہونے والے اہلکاروں کو افسران نے پھول پیش کئے، پرموشن پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز نے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترقیوں کا عمل کافی عرصہ سے منجمد تھا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ رینک بڑھنے سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ وفد نے افسران کو محنت، لگن، نیک نیتی اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ترقیوں کا عمل تیز کرنے سے اہلکاروں و افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -