قلعہ گجر سنگھ، پیسے مانگنے پر بیوہ بہن کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

قلعہ گجر سنگھ، پیسے مانگنے پر بیوہ بہن کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30سالہ بیوہ خاتون کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے اس کے سگے بھائی ملزم حیدر اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی ہدایات پر ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن اسد الرحمن کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ مجاہد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 30سالہ بیوہ خاتون کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے اس کے سگے بھائی حیدر اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم حیدر اقبال اپنی سگی بہن سلمہ بی بی کے ساتھ ہال روڈ کے علاقے میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ملزم حیدر اقبال نشے کی لت میں مبتلا تھا اور کوئی کام کاج بھی نہ کرتا تھا۔ ملزم نے بہن کے بار بار پیسے مانگنے سے تنگ آ کرتقریباً 2ہفتے قبل اپنی سگی بہن سلمہ بی بی کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا اورنعش بوری میں ڈال کرپلازہ کی سیڑھیوں کے نیچے پھینک دی تھی۔نعش کے 9روز تک بوری میں بند رہنے اور گل سڑنے کی وجہ سے شدید بدبوپیدا ہو گئی تھی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن محبوب رشید میاں نے اندھے قتل کی واردات ٹریس کر کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -