کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ افسران نے شر کت کی جبکہ آئی جی، ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ آئی جی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ کراچی سٹاک ایکسچینج حملے کے بعدصوبہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔تمام حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ لاہور میں سٹاک مارکیٹ، گورنرہاوس، پنجاب اسمبلی، ایوان وزیراعلیٰ، سول سیکرٹریٹ سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی الرٹ ہے جبکہ لاہور پولیس امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ لاہورپولیس شرپسندوں کوناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی

مزید :

علاقائی -