وزیر آباد،ٹریفک حادثے میں ایک بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی

وزیر آباد،ٹریفک حادثے میں ایک بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی

  

وزیرآباد(نا مہ نگار،نمائندہ خصوصی) موٹرسائیکل کار سے ٹکرا گئی، ایک بھائی جاں بحق دوسرا بھائی شدید زخمی۔ نظام آباد کے رہائشی دو بھائی محمد بابر اور محمد دلاور موٹرسائیکل پر گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر واقع چٹھہ ہسپتال سے یکدم کار سڑک کے درمیان سیدھی آکر کھڑی ہوگئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل زور کے ساتھ کار کے ساتھ ٹکرا گئی تصادم سے محمد بابر کو سر پر شدید چوٹیں آئیں دونوں بھائیوں کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ منتقل کیا جارہا تھا کہ محمد بابر جاں بحق ہوگیا جبکہ دلاور کو گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔

متوفی بابر ایک بچے کا باپ بتایا جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -